hookup Cresskill New Jersey whisper hookup hookup lynchburg va cancer man and hookups best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملیر کا واقعہ غلط اور ظلم ہے: سعید غنی

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کل ملیر میں جو واقعہ پیش آیا وہ قابلِ مذمت ہے، غلط ہوا، ظلم ہوا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ یقینی بنایا کہ لواحقین جیسی چاہتے ہیں ویسی ایف آئی آر کٹے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایف آئی آر میں ایم پی اے کا نام شامل ہے، لواحقین کو انصاف ملے گا۔

کراچی میں مقتول ناظم جوکھیو کی تدفین کے بعد لواحقین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کر دیئے گئے، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارا ایم پی اے بھی ملوث ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، قانون کا دہرا معیار نہیں ہو سکتا، قانون کے مطابق جس کی گرفتاری ہونی ہے وہ ہو گی۔

سعید غنی نے کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، یہ پی پی کی حکومت کو ٹارگٹ کر کے اپنی نا اہلی چھپانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں بھرپور شرکت کی ہے، شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے قتل پرایف آئی آر ورثا کی مرضی سے درج کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پیٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ گیس کا بحران آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ کچھ شہروں میں چینی 150 روپے کلو مل رہی ہے۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کے مطابق بجلی کے نرخ بڑھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.