بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اکرم بھی کل کے میچ کو فکس قرار دینے کے مخالف

سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے میچ کو ’فِکس‘ قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے بھارت اور افغانستان کے میچ پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بہت اچھی ٹیم ہے اور اُس کی مضبوط واپسی سے کسی کو حیرانگی نہیں ہونی چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہم اس طرح کی سازشی تھیوری کیوں بنانا پسند کرتے ہیں؟ بھارت ایک بہت اچھی ٹیم ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز میں ان کے کچھ برے دن تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے میچ کو فِکس کہنا بند کریں، اس میچ میں بھارت نے بہت اچھا زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب وقار یونس نے بھی میچ فِکس ہونے کے نظریات کو بے معنی قرار دیا۔

وقار یونس نے کہا کہ یہ کہنا بےمعنی ہے اور لوگوں کو اس پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان سپر 12 میں گروپ 2 کے میچ کو سوشل میڈیا صارفین نے ’فکس‘ قرار دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکاٹش وکٹ کیپر میتھیو کراس کی اپنے بولر کو یہ کہتے ’پورا انڈیا آپ کے پیچھے ہے‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ابوظبی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے صارفین میچ کو فکس قرار دینے پر مجبور ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.