بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر آباد: سبزی منڈی، اسکول، کالج، انٹر نیٹ تاحال بند

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین کا آج وزیر آباد میں ساتواں روز ہے، آج بھی سبزی منڈی میں کام شروع نہیں ہو سکا۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین آج چھٹے روز بھی وزیر آباد پارک میں موجود ہیں۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے اندرونِ شہر میں پارک اور اس سے ملحقہ گراؤنڈ میں ڈیرا ڈال رکھا ہے۔

وزیرِ آباد میں کالج اور اسکول بند ہیں، شہر میں انٹر نیٹ سروس کی بندش بھی برقرار ہے، جس کی وجہ سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

لاہور سے اسلام آباد جانے والے کالعدم تنظیم کے مارچ نے وزیر آباد میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے، جنہیں دریائے چناب پر روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، اطراف میں خندقیں کھود دی گئیں۔

وزیر آباد اور گجرات کے درمیان دریائے چناب کا پل بند ہونے سے آمد و رفت معطل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.