بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اظہر نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی خوش خبری سنا دی۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے موسمِ سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ توانائی نے بتایا کہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 98 پیسے کمی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16 روپے 33 پیسے اور 22 روپے 95 پیسے ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے سردیوں کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر سستی بجلی کے پیکیج کی منظوری دے دی۔

یکم نومبر سے 28 فروری تک کے 4 ماہ کیلئے یہ پیکیج ’کے الیکٹرک‘ سمیت پورے ملک کے لیے ہو گا۔

صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 12 روپے 96 پیسے میں پڑے گا۔

پیکیج سے صرف گھریلو اور کمرشل صارفین سمیت جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہو سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.