بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے آج  ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اپنی پوری ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ ملک بھر میں ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے جس کے سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے اہم خطاب کیا جس میں انہوں نے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کے اعلان سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.