بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واردات میں مزاحمت کیوں کی؟ ڈاکوؤں نے بدلے لینے کیلئے پھر ڈکیتی میں دکاندار کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے دودھ کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے کا ایک ماہ بعد بدلہ لیتے ہوئے دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود راجپوت کالونی میں 28 اکتوبر کو دودھ کی دکان پر دو ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے دکان کے مالک راؤ آفتاب احمد کو قتل کردیا تھا۔

سہیل فیض کے مطابق اس "بلائنڈ مرڈر” کیس کا سراغ لگانے کیلئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واردات کرنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگایا، ایک ملزم نیاز کو پولیس نے بدھ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نیاز کے قبضے سے واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور ہیلمٹ بھی برآمد کیا ہے۔

ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے دو مختلف ٹیلی کا م فرینچائز پر چھاپا بھی مارا، فرینچائز اوونر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے جعلی طریقے سے سمز فروخت کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نیاز نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی رزاق کے ہمراہ 5 اکتوبر کو بھی اسی دکان پر واردات کی کوشش کی مگر دکاندار نے مزاحمت کی تو انہیں واردات ادھوری چھوڑ کر ناکام جانا پڑا تاہم ان کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا تھا۔

گرفتار ملزم کے بیان کے مطابق پہلی واردات میں مزاحمت کا مزہ چکھانے اور بدلہ لینے کیلئے انہوں نے اسی دکان پر پھر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا اور واردات کے دوران فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھی رزاق کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.