بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سردیاں آنے والی ہیں، گیس کا مسئلہ آنے والا ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

عمران خان نے کہا کہ  سردیاں آنے والی ہیں، گیس کا مسئلہ آنے والا ہے، پاکستان میں گھروں میں جانے والی گیس کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے دو کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہو گا، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 40 لاکھ خاندان بلاسود قرض لے سکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد گیس کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں گھروں میں جانے والی گیس کی قیمت نہیں بڑھی، باہر سے جو گیس درآمد کر رہے ہیں اس کی قیمت بڑھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پیڑول درآمد کرنےوالے ملکوں میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پٹرول سب سے سستا ہے ،بھارت میں پٹرول 250 روپے اور بنگلادیش میں 200روپے لیٹر مل رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے اس کا کیا کریں، یہ ساری چیزیں ملک میں ہوں تو ہم قیمتیں مزید نیچے لے جائیں، سمندر کے راستے پاکستان آنے والے سامان کا کرایہ 350 فیصد بڑھا ہے، تیل مہنگا ہوتا ہے تو ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.