hookup sites like craigslist connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup 4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Mansfield Center

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی ایئرلائن کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا

بھارتی ایئرلائن کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا، بھارتی ایئر لائن گو فرسٹ کو سری نگر شارجہ پرواز کے لئے پاکستانی حدود استعمال کی اجازت گزشتہ ہفتے دی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر ایئرلائن "گو فرسٹ” کا پاکستانی حدود استعمال کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بالاکوٹ پر حملے کے دوران پاکستانی فوج نےحراست میں لیا تھا، پاکستانی فوج نےجذبہ خیر سگالی کےطور پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھجوادیا تھا۔

بھارتی ایئرلائن کو گزشتہ ہفتے سری نگر سے شارجہ کی پروازوں کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

سی اے اے کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے فضائی حدود کی اجازت منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ سے آنے والی اس خبر پر فی الحال وہ تبصرہ نہیں کر سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.