بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین نیب کو ہٹانے کا صدر مملکت کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہٹانے کا صدر مملکت کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، حکومت تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بذریعہ پارلیمنٹ صدر سے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار واپس لے گی۔

صدر مملکت پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے بذریعہ خط نام طلب کریں گے۔

حکومت نے نیب تیسرے ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر کو دیا تھا۔

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار دوبارہ سپریم جوڈیشل کونسل کو ہی دیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.