whisper hookup hookup Telford Pennsylvania ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی بلے بازوں نے افغانی بولرز کی درگت بنادی، جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے افغانستان کے بولرز کی درگت بنادی اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ایونٹ میں پہلی مرتبہ تھا کہ کسی کپتان کا ٹاس جیت کر فیصلہ درست ثابت نہیں ہوسکا۔ 

اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما اور کے ایل راہول نے اپنی ٹیم کے لیے 140 رنز کی طویل پارٹنر شپ بنادی، اس کے بعد ریشبھ پنت اور ہاردیک پانڈیا نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 200 کا ہندسہ عبور کروادیا۔

روہیت شرما نے 74 اور کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاردیک پانڈیا 35 اور ریشبھ پنت 27 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

بھارتی ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 210 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے کریم جانات اور گلبدین نائب ایک ایک وکٹ لے سکے۔ 

واضح رہے کہ بھارت پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹاس ہارا تھا، جہاں دونوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں شکست کی صورت میں بھارت ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باضابطہ طور پر باہر ہوجائے گی۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں روی ایشون اور سوریا کمار یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہیت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شردل ٹھاکر، محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جسپریت بومرا پر مشتمل ہے۔ 

افغانستان کی ٹیم میں کپتان محمد نبی، حضرت اللّٰہ زازئی، محمد شہزاد، رحمان اللّٰہ گرباز، نجیب اللّٰہ زدران، شرف الدین اشرف، گلبدین نائب، راشد خان، کریم جانات، نوین الحق اور حامد حسن شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.