بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایس ایم ایز رہن سے پاک قرضہ اسکیم ’صاف‘ کے لیے 8 بینکوں کا انتخاب

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایس ایم ایز رہن سے پاک قرضہ اسکیم ’صاف‘ کے لیے 8 بینکوں کا انتخاب کرلیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق صاف اسکیم کے تحت بینکوں کو 1 فیصد سالانہ شرح پر ری فنانسنگ کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق بینک ایس ایم ای شعبے کو زیادہ سے زیادہ 9 فیصد پر قرض دیں گے، صاف اسکیم کے تحت ایس ایم ایز 1 کروڑ روپے تک ضمانت کے بغیر فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  بینکوں کو یہ سہولت اسکیم کے ابتدائی 3 برسوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ صاف اسکیم کے لیے حکومت پاکستان 60 فیصد تک رسک کوریج فراہم کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.