بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی والےجھوٹے ہیں، ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جھوٹے ہیں، یہ ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کےخطاب پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ تین سالوں میں گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کرکے 30 فیصد ریلیف مذاق ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے دو کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہو گا، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 40 لاکھ خاندان بلاسود قرض لے سکیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  عمران خان آج بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں، عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ عمران خان سےحساب چاہیے، آج کے خطاب کا نتیجہ بھی پچھلےخطاب کی طرح کچھ نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریلیف دینا ہے تو آٹا اور چینی پرانی قیمتوں پر واپس لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 فیصد سبسڈی انتہائی کم اور بہت تاخیر سے دی گئی ہے، 20 کروڑ عوام کو تاریخی منہگائی، غربت اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.