بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعید غنی کی کھلی کچہری میں بے نظمی

حیدر آباد میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کی کھلی کچہری میں بے نظمی ہوگئی۔

ضلعی صدر صغیر قریشی اور ایم پی اے جبار خان کےحامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے، ایک گروپ کی طرف سے ترقیاتی کام کروانےکا کریڈٹ لینے پر دوسرا گروپ ناراض ہوگیا۔

بے نظمی ہونے کے باعث سعید غنی نے کھلی کچہری ختم کر دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایتوں کے انبار  لگادیے۔

شہریوں نے کہا کہ نالوں پرقبضہ ہے، ہم شہرمیں صفائی چاہتے ہیں۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایت کی کہ منشیات کھلےعام فروخت ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.