denver hookup airbnb hookup que significa boyne tannum hookup rules casusl hookup review burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظاہر جعفر کا عدالت میں نازیبا زبان کا استعمال

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کےکمرہ عدالت میں مسلسل نازیبا زبان استعمال کرنے پر عدالت نے اسے باہر لے جانے کا حکم دیدیا اور کہا کہ ملزم ڈرامے کررہا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی، نقشہ نویس عامر شہزاد سے عدالت میں بیان لیا گیا، وکلاء نے جرح کی۔

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں حمزہ حمزہ پکارتا رہا جبکہ مسلسل نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کرتا رہا۔

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ذاکر جعفر نے اپنا وکیل تبدیل کرلیا، مزید 3 گواہوں کی جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر 4 گواہوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا جبکہ کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے پولیس کو مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو بخشی خانے لے جانے کا حکم دیا، بخشی خانے لے جاتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی پکڑ کر ظاہر جعفر کو بخشی خانے پہنچایا۔

سماعت کے دوران نقشہ نویس عامر شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل محرر فراست فہیم اور ائے ایس آئی ریاض پر ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔

ملزم ذاکر جعفر کے وکیل بشارت اللّٰہ کی عدم دستیابی پر ان کی جانب سے جرح نہ کی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر جہانزیب، کرائم سین انچارج عمران اور برآمدگی کے گواہان سکندر حیات اور سکندر علی کو طلب کر لیا جبکہ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.