بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے چیئرمین نیب کیلئے آئندہ ہفتے مشاورت کا امکان

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل آئندہ ہفتے شروع کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت وزیرِ اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

اپوزیشن کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن کو حکومت کی انتخابی اصلاحات پسند نہیں تو وہ اپنی لے آئے، وفاقی وزیر اطلاعات

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پہلے وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نیب کے لیے بذریعہ خط نام طلب کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے موصول ہونے والے نام قائدِ حزبِ اختلاف کو بھیجیں گے۔

حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.