بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ بات بتائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ…

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب کچھ دیر تک ریکارڈ کر لیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر ِاعظم عمران خان اپنے خطاب میں ملکی معاشی صورتِ حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.