بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کا شیڈول تبدیل ہوگا ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوری بعد دبئی سے ہی بنگلہ دیش روانہ ہو گی، ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں روانگی کے شیڈول میں ردوبدل ممکن ہے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دبئی سے ہی بنگلہ دیش روانگی کے شیڈول میں تبدیلی قابل غور نہیں ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ٹرافی جیت جانے کی صورت میں روانگی کے شیڈول میں ردوبدل ممکن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے قومی ٹیم چارٹر طیارے سے پاکستان سے ہوتے ہوئے ڈھاکا جائے ۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی 15 نومبر کو ڈھاکہ روانگی شیڈول ہے، ٹیم کی روانگی کے پلان میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو ہو گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے اور ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.