بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی اوپنرز ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں، بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی بنیادی وجہ اوپنرز کا ’ریڈ ہاٹ‘ فارم میں ہونا ہے، پاکستان کی اوپننگ جوڑی برف اور آگ کی جوڑی ہے۔

بھارتی کرکٹر پاکستانی اوپنرز کے معترف ہوگئے، کرکٹر آکاش چوپڑا کا اس متعلق کہنا ہے کہ محمد رضوان ’’بلٹ ٹرین‘‘ ہیں وہ جارحانہ انداز اپناتے ہیں، جبکہ بابر اعظم کی ایک کرکٹ کلاس ہے وہ رضوان سے اس معاملے میں بہتر ہیں۔

آکاش چوپڑا نے کہاکہ بابر کے رنز بنانے کا کریڈٹ رضوان کو بھی جاتا ہے کیونکہ رضوان اٹیک کرتے ہیں، رضوان بابراعظم کو سنبھل کر کھیلنے کا موقع دیتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست کے بعد اس کی سیمی فائنل تک رسائی کےلیے اگر مگر کی کہانی شروع ہو گئی ،بھارتی ٹیم کو نہ صرف اپنے بقیہ تینوں میچز بہترین مارجن سے جیتنے ہوں گے بلکہ نیوزی لینڈ کیخلاف نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کی اپ سیٹ شکست کیلئے بھی دعا کرنا ہو گی ۔

بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جوز بٹلر بھی شارجہ میں سری لنکا کے خلاف شروع میں ٹک ٹک کھیلے تھے، محمد رضوان نے جوز بٹلر کی طرح بعد میں دھوم دھام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں وہی ٹیمیں اچھا کرتی ہیں جن کے اوپنرز اچھے ہوتے ہیں، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان بھی راک اسٹار ہیں وہ دونوں ایک اور ایک گیارہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.