بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسسٹنٹ کوچ نمیبیا ایلبی مورکل نے نمیبیا کے چینجنگ روم کا دورہ کرنے پر پاکستان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ایلبی مورکل نے کہا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.