funny will send nudes in 20 minutes no hookups casual encounter hookups hookup Vincentown New Jersey ford escort zx2 sr ecu hookup free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رضوی کی رہائی پر ملاقات میں گلدستہ لیکر جاؤں گا، اعجاز چوہدری

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کےدرمیان معاہدے پر عملدر آمد جاری ہے، اڈیالہ جیل سے کالعدم تنظیم کے مزید 82 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی پر گلدستہ لے کر ان سےملاقات کے لیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے حکومت کا معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے کہ یہ معاہدہ جلد پایۂ تکمیل کو پہنچے گا، تحریک لبیک سے سیاسی معاملات پر گفت و شنید بھی جلد شروع کردیں گے۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین آج چھٹے روز بھی وزیر آباد پارک میں موجود ہیں۔

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کےدرمیان معاہدے پر عملدر آمد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے مزید 82 کارکنوں کو رہا کیا گیا جبکہ گزشتہ روز بھی 50 کارکنوں کو رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے کی سماعت کرے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.