بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں چیزیں اچھی ہورہی ہیں کرکٹ میں بھی اچھا ہو رہا ہے، رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملک میں چیزیں اچھی ہورہی ہیں کرکٹ میں بھی اچھا ہورہا ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں اور بابر ایک دوسرے کو ساتھ لےکر چل رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پلان تبدیل کیا اور 190 کے اوپر کا پلان تھا، جو پلان بنایا اس پر عمل کیا۔

انہوں نے نمیبیا کے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم کے بولرز نے شروع میں اچھی بولنگ کی۔ 

محمد رضوان کا ان تمام بیٹرز میں سب سے بہترین کیریئر ایوریج ہوگیا جنہوں نے کم از کم ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔

محمد رضوان نے عزم کا اظہار کیا کہ غیر مستقل مزاج والی ٹیم کو مل کر ٹاپ ٹیم بنائیں گے۔

 اپنے ریکارڈز پر بات کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر خوشی ہے، جبکہ اپنے آئندہ ممکنہ ریکارڈ پر کہا کہ کرس گیل کے چار رنز کی دوری بھی ختم ہوجائے گی۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ جو ہوتا ہے وہ اللّٰہ کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.