بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نمیبیا کو شکست، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔ 

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محمد رضوان کا ان تمام بیٹرز میں سب سے بہترین کیریئر ایوریج ہوگیا جنہوں نے کم از کم ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

پاکستانی اوپنرز نے محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 70 رنز بناکر 113 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں ڈیوڈ ویسا نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 5 گیندوں کے مہمان بنے، جن پر انہوں نے اتنے ہی رنز بھی بنائے اور یوں قومی ٹیم 122 پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ آئے اور محمد رضوان کا خوب ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 67 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی۔

محمد رضوان کے بلے نے ایک مرتبہ پھر رنز اگلے اور وہ 50 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز بناکر ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

بولنگ میں پاکستان کی ٹیم بجھی بجھی نظر آئی، کیونکہ بولرز نسبتاً آسان حریف کی بھی 10 وکٹیں نہیں اڑا سکے۔ 

نمیبیا کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی اور پاکستان ٹیم نے یہ میچ 45 رنز سے اپنے نام کیا۔

دونوں کرکٹرز ایک سال میں بطور پارٹنرز ایک ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویسا 43 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ کریگ ولیمز 40 اور اسٹیفن بارڈ نے 29 رنز بنائے۔ 

ادھر حسن علی، حارث رؤف، شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔

شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اب تک ناقابلِ شکست ہے، اس نے 4 میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.