بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان 5 مرتبہ T20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرکے پانچویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ 

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے ہرا کر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ 

یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیم 2007، 2009، 2010 اور 2012 میں مسلسل چار مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.