بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان کی نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جہاں قومی ٹیم 122 کے اسکور تک 2 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔ 

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔ 

پاکستانی اوپنرز نے محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 70 رنز بنا کر 113 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں ڈیوڈ ویسا نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 5 گیندوں کے مہمان بنے جن پر انہوں نے اتنے ہی رنز بھی بنائے اور یوں قومی ٹیم 122 پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں زیادہ تر پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں ہی شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔ 

قومی ٹیم نے اس میدان میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر 2010 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلے گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، جہاں یہ اپنے ابتدائی تینوں میچز میں کامیاب ہوچکی ہے۔ 

پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ 

دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے پھر تیسرے میچ میں افغانستان کو 4 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.