بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان: کابل میں دو دھماکے، 19 افراد ہلاک، 50 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک دھماکا سردار محمد داؤد خان اسپتال کے داخلی دروازے پر ہوا۔

اسپیشل فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جب کہ افغان سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سردار محمد داؤد خان اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کے متعدد جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے اور اسلامی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے نیا آئینی اساسی ڈھانچہ تشکیل دے دیا ہے، یہ اساسی و قانونی ڈھانچہ 40 نکات پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو سردار داؤد خان اسپتال کے دروازے پر دھماکے سے اڑالیا۔ سردار محمد داؤد خان اسپتال 400 بستروں پر مشتمل افغانستان کا بڑا فوجی اسپتال ہے۔

اس سےقبل اس اسپتال کو 2011 اور 2017 میں بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.