hookup Middletown Delaware carolina sweets hookup hotshot dailydot hookup app hookup Cresskill New Jersey emily willis hookup cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت قانون سے نہ کھیلے، تماشے نہ کرے: شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ قانون سے نہ کھیلیں، تماشے نہ کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کو قانون بنانا ہی نہیں آتا، یہ حکومت تیسرا ترمیمی نیب آرڈیننس لے آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آرڈیننس جاری کر دیں کہ نیب آرڈیننس کا اطلاق صرف مسلم لیگ نون پر ہو گا، نیب کے افسروں کو استثنیٰ حاصل ہے جو مرضی کریں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو آؤ، حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے، گالیوں سے بات نہیں کرتی، یہ غداری اور بغاوت کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ سب 10 منٹ کے آرڈیننس کی مار ہیں، ایک آرڈیننس آئے گا اور تمام چیئرمین نیب عدالتوں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کا صدر کسی بھی وقت چیئرمین نیب کو نوکری سے نکال سکتا ہے، پچھلے نیب قانون کے تحت چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع دی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ چیئرمین نیب تا حیات ہوں گے، نیب آرڈیننس کا اطلاق حکومت کی چوری پر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے خلاف کرپشن نہیں ڈھونڈ سکی، حکومت کی اپنی کرپشن گھر گھر پہنچ چکی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے لیے کہا گیا لفظ واپس لے لیا۔

سابق وزیرِ اعظم نے الزام عائد کیا کہ چینی، گندم اور ادویات میں کرپشن کے پیسے وزیرِ اعظم اور وزراء کی جیبوں میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب اور افسران جتنا مرضی چاہیں ظلم کریں، کرپشن کریں انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔

نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں چیئرمین نیب سمیت سارے افسران اسی عدالت میں کھڑے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.