بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں ساڑھے 10 کروڑ کورونا ویکسین ڈوزز لگ گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 10 کروڑ 58 لاکھ 81 ہزار 931 کورونا ویکسین کی ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 9 لاکھ 70 ہزار 367 کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 457 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 428 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 6 فیصد پر آ گئی۔

ملتان میں تعلیمی اداروں کیلئے کورونا ویکسینیشن کی نئی گائیڈ لائینز جاری کردی گئیں۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 466 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 17 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 564 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 234 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 22 ہزار 987 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 296 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 8 لاکھ 79 ہزار 87 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ روز 9 لاکھ 70 ہزار 367 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی، جبکہ اب تک کُل 10 کروڑ 58 لاکھ 81 ہزار 931 ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.