بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر کی گاڑی کو حادثہ، معجزانہ طور پر بچ گئے

جاپان میں خدمات انجام دینے والے سابق پریس قونصلر اور وزارت اطلاعات کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل رفیق احمد سومرو کی گاڑی  کو جیکب آباد سے اسلام آباد جاتے ہوئے خطرناک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں رفیق احمد سومرو کی صاحبزادی وفات پاگئیں جبکہ وہ خود شدید زخمی ہیں۔

 رفیق احمد سومرہ آجکل وزارت اطلاعات میں پریس کونسل میں بطور رجسٹرار تعینات ہیں۔

گزشتہ دنوں سندھ میں جیکب آباد کے نزدیک اپنے گاؤں ٹھل میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس بزریعہ کار آسلام آباد روانہ ہورہے تھے کہ راستے میں ٹرک اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں ان کی کار بھی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ان کی جواں سال صاحبزادی وفات پاگئیں۔

 حادثے کا شکار گاڑی میں ان کی اہلیہ اور چار بچے بھی سوار تھے جو معجزانہ طورپر بچ گئے۔

اس المناک حادثے پر جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے رفیق احمد سومرو سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی وفات پر ان سے افسوس کیا ہے اور بیٹی کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.