برطانیہ کے پہلے مسلم کیو سی بیرسٹر صبغت قادری انتقال کر گئے، مرحوم گزشتہ 2 برس سے کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔
صبغت قادری مرحوم گزشتہ 2 برس سے اسپتال کے چکر لگا رہے تھے، اس دوران انہیں فالج بھی ہو چکا تھا۔
بیرسٹر صبغت قادری نے سابق صدر ضیاء الحق کے دور میں طالب علم رہنما کے طور پر اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تھا، وہ سول رائٹس کے معاملات پر ماہر سمجھے جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: غفور احمد خان کا لندن میں انتقال
صبغت قادری نے اہلیہ کے علاوہ 2 بچوں اور 2 گرینڈ چلڈرن کے علاوہ سینکڑوں دوستوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
بیرسٹر رشید احمد کے مطابق صبغت قادری نے قانون کے شعبے میں سیکڑوں طلباءکی رہنمائی کی۔
ملکہ برطانیہ کی طرف سے بیرسٹر صبغت قادری کو کوئنز کونسل کا رکن بنائے جانے کے علاوہ کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
Comments are closed.