
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں سیاست میں بہتر کردار ادا کرنے کے بجائے انتشار پھیلاتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انتہا پسند جماعت سے اتحاد کا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسند جماعتوں کی سیاست میں شرکت محدود ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سنی تحریک کالعدم ٹی ایل پی سے زیادہ پرتشدد تھی ۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ ایسی جماعت کا خاتمہ ہوجائے گا، ایسی جماعت سے اتحاد کا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا نےذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.