بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صارف کہاں جائے؟ کیا مرجائے؟ حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟

نیپرا میں حکومت کی بجلی مہنگی کرنے کی سماعت کے موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاقی حکومت کے ساتھ چیئرمین نیپرا پر بھی سخت تنقید کی۔

نیپرا نے ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 39 پیسے سے 1 روپے 68 پیسے تک مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا صارفین کے تحفظ کا ادارہ ہے، سارا کچھ وفاقی حکومت پر نہ چھوڑا جائے، آئی پی پیز سے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سابق حکومت کے مہنگے معاہدوں کی بھی مذمت کرتا ہوں، چیئرمین نیپرا سے درخواست ہے کہ مزید بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہ دیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کے الیکٹرک اور حکومت پر عوام کو دھوکا دینے کا الزام لگادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے، 300 یونٹ کے صارفین کو بجلی کی سبسڈی سے محروم کیا جا رہا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چیئرمین نیپرا سے مخاطب ہوکر یہ بھی کہا کہ آپ وفاقی حکومت کا دفاع کرتے ہیں، حالانکہ آپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.