gina valentina melissa moore hookup hotshot daty hookup curvy hookup cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 239 نئے کیسز، ایک مریض کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 82 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10866 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 239 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.9 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7569 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6428399 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 469422 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد450031 ہوچکی ہے، جو کہ بحالی کی شرح کا 95.9 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 11822 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11598 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 199 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 198مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 239 نئے کیسز میں سے 31 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 15، ضلع شرقی 10، ضلع وسطی، ضلع غربی اور ملیر سے 2 ۔ 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح ضلع دادو 36، حیدر آباد 33، مٹیاری 31، شہید بے نظیر آباد 22، نوشہرو فیروز 15، ٹنڈو محمد خان 14، جامشورو 9، بدین، تھرپارکر اور سانگھڑ 8-8، لاڑکانہ اور ٹنڈو الہ یار 6-6، میرپور خاص اور عمر کوٹ 5-5 اور ٹھٹھہ سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.