بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیرکو نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا، مفتی منیب

کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کروانے والے مفتی منیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے یہ کہنا کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی سفیر کو نکال دیں اور فرانسیسی سفارت خانہ بند کردیں ، یہ بات سراسر جھوٹ تھی۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ معاہدے میں کیا طے پایا، عمل سے سب سامنے آجائے گا، معاہدے کی تعمیل شروع ہوچکی، اس سے ہمیں آگاہ کیا جارہا ہے، ابھی تک علامات یہی ہیں کہ اس معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔

رضاربانی کا کہنا تھا کہ ایسےمعاہدے کی عام پاکستانی کی زندگی اور حقوق پر اثرات ہوں گے،یہ تشویشناک ہے، حکومت اورریاست کو بطورضمانتی افراد کی ضرورت ہے۔

 مفتی منیب نے کہا کہ سڑکیں کھل گئیں، کارکنان پارک میں منتقل ہوچکے ہیں، جلد آپ سنیں گے کہ کارکنان پارک سے بھی دھرنا ختم کرکے چلے جائیں گے۔

گوجرانوالہ میں جنرل بس اسٹینڈ کو تو کھول دیا گیا ہے لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ بس مالکان گوجرانوالہ سے اسلام آباد کا کرایہ چار سو روپے زائد وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہداء کے لیے دعا کرتے ہیں چاہے وہ سیکیورٹی سے ہی کیوں نہ ہوں، ریاست کی گولیاں دشمن کو مارنے کے لیے ہوتی ہیں اپنوں کو مارنے کے لیے نہیں۔

 مفتی منیب نے کہا کہ لبرلز کو پریشانی شروع ہوجائے تو سمجھ لیں کوئی  نہ کوئی صحیح کام ہورہا ہے، آپ جلد تحریک لبیک پاکستان کو قانونی آئینی جماعت کے طور پر دیکھیں گے، کچھ لبرل حکومت کو جوش دلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر برا وقت آیا تو سب سے پہلے لبرلز حکومت کو چھوڑ جائیں گے، ہم اس ملک کے سب سے زیادہ وفادار ہیں، ہمیں کسی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.