بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیٹا سرورز پر سائبر حملے کے بعد آئی ٹی سسٹم بحال، نیشنل بینک

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ڈیٹا سرورز پر سائبر حملے کے بعد آئی ٹی سسٹم بحال ہوگیا۔

نیشنل بینک کے اعلامیے کے مطابق بینک صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ صارفین کو بینکنگ خدمات بشمول اے ٹی ایم، تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر سے کاروبار پرانے ٹریڈنگ سسٹم کیٹس پر ہو گا۔

واضح رہے کہ بینک عملے نے 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح بینک کے ڈیٹا سینٹر پر سائبر اٹیک کے بعد نیشنل بینک کے سرورز صارفین کے لیے منقطع کردیے تھے۔

این بی پی اعلامیے کے مطابق حملے کے توڑ کے لیے عالمی ماہرین اور وسائل کے ذریعے 48 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد صورتحال کو قابو کرلیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا کہ بینک صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اور بینک کا سسٹم آئندہ چند روز میں مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.