بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ یعنی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹرز کی ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پہلے پاکستان اور اب نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست اپنے نام کرنے کے بعد کوہلی الیون شدید تنقید کا شکار ہیں۔

بھارتی عوام سمیت سابق بھارتی کرکٹرز اور مبصرین کی جانب سے کوہلی الیون کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ایسے میں نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارتی کرکٹرز کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اُنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی گیم پلیننگ بالکل سمجھ نہیں آئی۔

ویڈیو میں بھارتی کرکٹرز پارٹی ڈانس کرتے نظر آئے جبکہ اُن کے اردگرد اُن کی اہلیہ اور بچے بھی موجود تھے جو اپنے موبائل فونز میں ویڈیوز بناکر خوب لطف اندوز ہورہے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھ کر بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹیم کو میچ پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا گیا جبکہ میچ ہارنے کے بعد کوہلی الیون شدید تنقید کا شکار بھی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.