arduino led hookups secure hookup site hookup que significa free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم کے تشدد کا شکار ایک اور زخمی اہلکار جاں بحق

صوبہ پنجاب میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہوا ایک اور پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی اہلکار ابوبکر کو جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے سادھوکی میں اہلکار ابوبکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ صرف کل کے دن فوج کے 2، پولیس کے 4 جوان خیبر پختونخواہ میں ٹی ٹی پی جبکہ 4 جوان پنجاب میں ٹی ایل پی کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔

اے ایس آئی ابوبکر کا تعلق ضلع جھنگ سے تھا، وہ 1990ء میں کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ابوبکر کی ہلاکت کے بعد کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.