بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

نیوزی لینڈ کے بولرز نے بھی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور وقفے وفقے کے ساتھ وکٹیں لیتے رہے۔

افغانستان کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں نے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔

ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ایشان کشن اوپنر آئے اور 4 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کے ایل راہول صرف 18 رنز بنا سکے۔ 

روہیت شرما کے بلے نے رنز اگلنا شروع کیے ہی تھے کہ وہ 14 رنز بنا کر ایش سوڈھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

بھارت کو چوتھا نقصان کپتان اور صف اول کے بیٹسمین ویرات کوہلی کی صورت میں ہوا جو بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے صرف 9 رنز بنائے تھے۔ 

جارح مزاج ریشبھ پنت بھی زیادہ نہ چل سکے اور 12 رنز بنا کر ایڈم ملن کی گیند پر کیلن بولڈ ہوگئے، جس کے ساتھ ہی آدھی بھارتی ٹیم صرف 70 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

ہاردیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا نے بالترتیب 23 اور 26 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی جس کے باعث بھارتی ٹیم بمشکل 100 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ 

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ ایش سوڈھی بھی دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے اور دونوں ہی اپنے پہلے میچز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست  سے دوچار ہوچکی ہیں۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں سوریا کمار یادیو کی جگہ پر ایشان کشن اور بھونیشور کمار کی جگہ پر شردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں ٹم سیفرٹ کی جگہ پر ایڈم ملن فائنل الیون کا حصہ بنے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.