بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانپ بھی موسمِ سرما سے لطف اندوز ہونے لگے

موسم سرما کی آمد سے ہر چہرہ کِھل اُٹھتا ہے کیونکہ یہ موسم اپنے ساتھ ناصرف ٹھنڈ لیکر آتا ہے بلکہ مزے مزے کی غذائیں بھی اس موسم کی وجہ سے ہمیں کھانے کو ملتی ہے، اب جہاں انسانوں کو سرد موسم پسند ہے تو وہیں جانوروں کا بھی یہ پسندیدہ موسم لگتا ہے جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ پڑوسی ملک بھارت کے شہر پٹنہ کے چڑیا گھر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کوبرا پہلے تو آرام سے بیٹھے ہوتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جُھومنے لگتے ہیں۔

یہ ویڈیو بھارت کے پرنسپل سیکریٹری برائے ماحولیات، جنگلات، اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ دیپک کمار سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

دیپک کمار سنگھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوبرا بھی موسم سرما کی آمد سے خوش ہورہے ہیں۔

دوسری جانب صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر حیران ہوگئے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.