مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف ڈیرہ غازی خان کی جانب روانہ ہو گئے۔
ڈیرہ غازی خان میں میاں شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے تحت آج ریلوے روڈ پر جلسہ ہو رہا ہے۔
جلسہ منتظمین کے مطابق جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، اس کے علاوہ فرشی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلسے میں جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور یہ تاریخی جلسہ ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جلسہ مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف ہو رہا ہے جس میں عوام کی بھرپور شرکت سے حکومتی کشتی دلدل میں پھنس جائے گی۔
Comments are closed.