کراچی کے علاقے شریف آباد میں لکڑیوں کے 3 کارخانوں میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شریف آباد تھانے کے قریب واقع لکڑی کے کارخانوں میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کے 4 ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر بجھایا۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کچھ گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
آگ لگنے کے باعث ایک کارخانہ مکمل طور پر جل گیا جس میں موجود لکڑی کی شیٹوں کو نقصان پہنچا جبکہ دیگر 2 کارخانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
Comments are closed.