mature hookup app gay hookup apps nz hookup Blooming Grove 17 year old hookup american hookup lisa wade pdf free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی نے قرآن پاک کی کونسی آیت شیئر کی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے اپنی کامیابی کے بعد قرآن پاک کی آیت سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز اُنہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ ملنے پر لی گئی تھی۔

آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ’اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘

قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بلے باز آصف علی کے شاندار چھکوں پر اُنہیں شاندار میچ فینیشر قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔

افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز آصف علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

دوسری جانب ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.