بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھ پر جو کیس نیب نے بنایا، وہی FIA نے بھی بنایا: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو کیس نیب نے بنایا، وہی ایف آئی اے نے بھی بنا دیا ہے۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کو 20 نومبر کو عبوری رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

احاطۂ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیس بنائے گئے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران اس وقت صورتِ حال دلچسپ ہو گئی جب عدالت میں نیب کے گواہ پر جرح کے دوران شہباز شریف کے وکیل امجدپرویز نے کہا کہ شہباز شریف تو بہت اچھے میزبان بھی ہیں،ان سے جیل میں ملنے جائیں تو یہ کھانا کھائے بغیر واپس نہیں آنے دیتے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ مجھے دعوت تو نہیں دے رہے؟ ان ریمارکس پر عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی۔

صدر نون لیگ میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے سواکچھ نہ کر سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.