بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 61 پیسے کم ہوگئی

سعودی عرب سے موصول ہونے والے تین ارب ڈالرز نے مسلسل تیسرے روز روپے کی قدر کو  مضبوط کیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 61 پیسے کم ہوکر 171 روپے 65 پیسے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک میں گذشتہ تین روز میں ڈالر 3 روپے 62 پیسے تاریخ کی بلند ترین سطح سے گرا ہے۔ البتہ گذشتہ ہفتے کے مقابلے ڈالر کی گراوٹ 2 روپے 35 پیسے رہی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 172 روپے 80 پیسے کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.