الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محکمۂ بلدیات پنجاب میں تقرر و تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔
محکمۂ بلدیات پنجاب نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے۔
سیکریٹری بلدیات نور الامین مینگل نے تبادلوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سیکریٹری بلدیات نور الامین مینگل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایم سی ایل کے 26 افسران کے تبادلے روک کر الیکشن کمیشن کو جواب ارسال کر دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.