عبدالقدوس بزنجو کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ بننے کا امکان بڑھ گیا، مقررہ وقت تک کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے باضابطہ انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل ہوگا، عبدالقدوس بزنجو کو 33 اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ بن کر سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عملی کام نظر آئیں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجاؤں، سیاست میں گھنٹوں میں چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سب کے مشورے سے آگے بڑھیں گے، حلف لینے کے بعد عملی کام نظر آئیں گے، جو بھی وزرائے اعلیٰ رہے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کے پاس گئے، اب منانے کے لئے کوئی نہیں رہ گیا۔
Comments are closed.