بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک نے کہا تھا آج تمہارا دن ہے: آصف علی

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار چھکے مارنے والے قومی کرکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کریز پر پہنچا تو شعیب ملک نے کہا آج تمہارا دن ہے۔

اپنے ایک بیان میں آصف علی نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے جارہا تھا تو یہی سوچ رہا تھا کہ میچ جیتنا ہے، بھارت کے خلاف میچ اہم تھاجبکہ نیوزی لینڈ سے میچ جیتنا بہت ضروری تھا۔

آصف علی نے کہا کہ پریکٹس میچ کے دوران شعیب ملک رہنمائی کرتے رہے ہیں کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز آصف علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اُنہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے کہا اپنی مرضی سے کھیلو لیکن سامنے ٹارگٹ رکھنا۔  

آصف علی کا مزید کہنا تھا کہ وکٹ پرگیند سلو اور نیچے آرہا تھا شاٹ کھیلنا آسان نہیں تھا جبکہ بیک فٹ پر چھکا مارنا مشکل ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.