
ابوظہبی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں بنگلادیش نے انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلا دیش اس سے پہلے اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے جب کہ انگلینڈ کی شروعات جیت کے ساتھ ہوئی تھی، اس نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی ۔
ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جائینگے،شام 7بجے دوسرے میچ میں نمیبیا اسکاٹ لینڈ کے مد مقابل ہوگا۔
اسکاٹ لینڈ اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے۔
Comments are closed.