بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی نے مشکل کھیل کو جیت میں تبدیل کیا: شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں آصف علی نے اپنی پرفارمنس سے مشکل کھیل کو جیت میں تبدیل کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شفقت محمود نے پاکستان ٹیم سمیت پوری قوم کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر مبارکباد دی۔

شفقت محمود نے کہا کہ ’جب نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنا مشکل لگ رہا تھا تو آصف علی نے اپنی دھماکے دار پرفارمنس سے کھیل کو تبدیل کیا۔‘

اُنہوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’حارث رؤف نے بھی خوبصورت بولنگ کی۔‘

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’گزشتہ روز ہونے والے میچ کی فتح زبردست ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔‘

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز آصف علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

اس وقت جب ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، تو شعیب ملک نے اپنے تجربے کا بہترین استعمال کرتے ہوئے دباؤ برداشت کیا جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود آصف علی نے بڑی ہٹس لگا کر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پر طنزیہ وار کردیا۔

اختتامی لمحات میں آصف علی نے 3 اور شعیب ملک نے ایک چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔

آصف علی نے 27 اور شعیب ملک نے 26 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.