hookup Roosevelt New Jersey hookup Middle Island carolina sweets hookup hotshot hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم اُٹھتے ہیں اور فتح اپنے نام کرتے ہیں: شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پاکستان کی تاریخی فتح پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’کل کی تاریخی فتح سے ایک مضبوط قوم کی مضبوط ٹیم نے دُنیا کو مثبت پیغام دیا ہے۔‘

شرمیلا فاروقی نے پاکستانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اُٹھتے ہیں، چکمتے ہیں اور فتح اپنے نام کرتے ہیں، ایسا ہے پاکستان اور یہاں کے لوگ۔‘

آخر میں گرین شرٹس اور پوری قوم کو بھارت کی شکست پر مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست پر پاکستانی شائقین کے دبئی کے گراؤنڈ میں ہی بھارتی تماشائیوں پر تیر برسانہ شروع کردیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.