پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں پانی کے وقفے کے دوران نماز ادا کی۔
دبئی میں ہوئے پاک بھارت میچ میں پانی کے وقفے کے دوران محمد رضوان کی نماز پڑھنے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی پانی پینے میں مصروف ہیں وہیں محمد رضوان میں نماز ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا جمود توڑتے ہوئے اسے 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔
اس میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
Comments are closed.